ترکیہ کے پاکستان میں سفیرعرفان نیزیرولونے وفاقی وزیرعبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس دوران عبدالعلیم خان نے کہا پاکستان اورترکیہ کے عوام ایک ہی برادرانہ تعلق میں بندھے ہوئے ہیں، ترکیہ کے متاثر کن ترقی ماڈل سے پاکستان بھی مستفید ہونا چاہتا ہے ۔
تفصٰلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ فریقین کا دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا پاکستان میں مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، بزنس مین جتنا آسانی سے سفر کریں گے اتنا ہی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، اس کیلئے روڈ نیٹ ورک بہتربنانا بڑا چیلنج لیکن شاہراہوں سے منسلک کر کے ہی ترقی ہو سکتی ہے، ہمیں ترکیہ کے ساتھ جوائنٹ وینچرز سمیت سرمایہ کاری کے بہترین آپشن میں جانا ہے، دونوں ممالک کی کمپنیوں کو ترکیہ اور پاکستان میں پرکشش منافع کمانے کاموقع ملنا چاہیے، عبدالعلیم خان نے کہا ہمارا کام کاروباری افراد کو قریب لانا ہے، باقی کام خود ہی شروع ہو جائے گا، ملاقات میں ترکش سفیر نے کہا
ترک سفیر نے کہا کہ ترکیہ پاکستان سے اپنے تعلق کو باقاعدہ اداراہ جاتی شکل دینا چاہتا ہے، ہمارے درمیان حالات موافق، مقاصد واضح اور منزل ایک ہی ہے، پاکستان سے ہر ممکن تعاون ہوگا اور دو طرفہ سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل ماڈل پر عمل کرینگے ۔