خیبرپختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ کر لیاہے جس دوران صوبائی مسائل اور امن و امان کی صورتحال پر بحث کی جائے گی ۔
فیصل کریم کنڈی کا کہناتھا کہ کے پی حکومت بانی کو آزاد کروانے کے لیے وفاق پر چڑھائی کرتی ہے، حلف اٹھاتے ہیں بانی کو لیے بغیر واپس نہیں آئیں گے، حلف دور کی بات ہے ، لائٹس بجھا کر لیڈران بھاگ گئے، کبھی نہیں سناکوئی لیڈر پکڑا گیا،ورکرز ہی پکڑا جاتا ہے، بتایا جائے پنجاب سے کتنے لوگ احتجاج میں آئے؟ پی ٹی آئی کی آپس میں بھی لڑائیاں چل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے میں 2حکومتیں چل رہی ہیں ، اس وقت ایک ڈیفکٹو وزیراعلیٰ بھی آگئی ہیں، صوبے کے امن کیلئے تمام لیڈران کو اکٹھا کرتے ہیں، 5دسمبرکوآل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہو گا، ان لوگوں نےصوبہ دہشتگردوں کے حوالے کر دیا، وفاق سےبھی درخواست ہے کے پی میں دلچسپی لیں۔