پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشق "وارئیر ایٹ " جاری ہے۔مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کی مہارتوں کو بہتر بنانا اور دونوں ممالک کے تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان اور چین کی افواج کی سالانہ مشترکہ مشق "وارئیر ایٹ" کی تیاریاں ایک ماہ قبل چین میں شروع ہوئیں۔ برادر ملک کے عسکری حکام نے مشق کے بنیادی پلاننگ اصول وضع کیے۔ یہ تین ہفتے طویل مشق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں جاری ہے، جس کا مقصد دونوں افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانا اور تاریخی فوجی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، پیپلز لبریشن آرمی کے دستے اٹھارہ نومبر کو پاکستان پہنچے، اور مشق کی افتتاحی تقریب اکیس نومبر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں اسلحے کی نمائش، انفرادی اور ٹیم لیول ٹریننگ توجہ کا مرکز بنی رہی۔ مشق کے اہم اجزاء میں کلیئرنس آپریشن، گن فائر، ڈرون اور اسنائپر ٹریننگ شامل ہیں، جبکہ کمپنی لیول پر تربیت بھی جاری ہے۔