پی ٹی آئی کے شرپسندوں سے ملک کے محافظ بھی محفوظ نہیں رہے،۔شرپسندوں نے احتجاج کی آڑ میں رینجرز اہلکاروں پر دھاوا بول دیا۔
پنجاب رینجزز کے اہلکاروں کےمطابق شرپسندوں نے ان پرباقاعدہ حملہ کیا،نائیک سفیر نے بتایا میں 26 نمبر ڈیوٹی پرتھا جب مظاہرین نےہم پرتشددکیا،مظاہرین نے لاٹھی چارج کیا،پتھر مارے،ہم سے ہیلمٹ اور شیٹ بھی چھین لی،ڈنڈے مار کر میرے ناک کی ہڈی اور ٹانگ کو توڑ ڈالا۔
پنجاب رینجرز کےسپاہی محمد آصف کے بیان کے مطابق "26 نمبرڈیوٹی کےدوران شرپسندوں نے چھ ساتھیوں کو گاڑی سےکچلنے کی کوشش کی"ہمارے تین ساتھی شہید جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے،پرتشدد واقعات کےچشم دید گواہ پنجاب رینجرز کے سپاہی عرفان بھی ہیں،مظاہرین نے حملہ کیا، پتھر اورفائرنگ کرتے ہوئے ہیلمٹ اور شیلڈیں چھین لی،میری بازو اور ٹانگ کو توڑ ڈالا اور میں بے ہوش ہو گیا
سپاہی شہزاد نےبتایا ہم ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ پی ٹی ائی کے شرپسندوں نے ہم پر پتھر برسائے ، ہمارے پاس صرف Anti Roits شیلڈ پتھراؤ سے بچاؤ کے لیے تھی،ان شر پسندوں کی فائرنگ سے فائر ساتھی کے ہیلمٹ کو لگا، سر پر فائر لگنے سے ساتھی شدید زخمی ہو گیا،زخمی ساتھی اس وقت آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پر ہے۔