وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف سے کسی سطح پر کسی بھی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کی کال غیرقانونی ہے ، جو بھی آئے گا دھر لیا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری میں اضافہ، معیشت بہتر اور مہنگائی کم ہوئی ہے لیکن ترقی کا آغاز ہوتے ہی احتجاج شروع کر دیا جاتا ہے، ملک دشمنوں اور پی ٹی آئی کی سوچ ایک جیسی ہے۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت بالکل نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے بندے کا حکم ہے کہ ملک کو ترقی نہیں کرنے دینی، 9 مئی حملے ، آئی ایم ایف کو خط کے بعد اب بشریٰ بی بی کا بیان سامنے ہے۔