اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان کے اندارج مقدمہ کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے 21 نومبر کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، اندراج مقدمہ کیلئے درخواست کے پی ہاوس میں چھاپہ مارنے پر دی تھی۔ عدالت نے قرار دیا کہ درخواست کی کوئی قانونی اہمیت نہیں، مسترد کی جاتی ہے۔