ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب سے آنے والے مسافر کو آن لائن ہراسگی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب سے آنے والے مسافر عدنان عباس کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کو مطلوب تھا اور آن لائن ہراسگی کے مقدمے میں ملوث تھا۔
عدنان عباس کے خلاف 2023 میں قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا ہے۔