پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج کے لیے لاہور سے جانے والے قافلے بتی چوک سے روانہ ہوں گے،قیادت نے نئی حکمت عملی تشکیل دیدی۔
پی ٹی آئی نےاسلام آباد احتجاج کیلئے لاہور سے روانگی کے لیے بتی چوک کا مقام مختص کرلیا،قافلے ریلی کی صورت میں روانہ ہوں گے،پی ٹی آئی قیادت کےمطابق راستوں کی بندش کیوجہ سے حکمت عملی تبدیل کی گئی،ارکان اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز کو محفوظ رہتے ہوئے مقررہ مقام تک پہنچنے کی ہدایات جاری کردیں۔
دوسری جانب پولیس نے بھی تیاریاں مکمل کرلیں، دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ دیدیا،پولیس نےکینٹینرز لگاکرراستے بندکردیے،موٹروے کے6 سیکشنز تعمیراتی کام کی وجہ سے تاحکم ثانی بند کردیے گئے،رنگ روڈ پر بھی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سات سو سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا،نو مئی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی کارکنوں کو پکڑنے کے لیے بھی آپریشن جاری ہے۔