انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کو27نومبر کو سماعت کیلئے مقررکردی، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرسلمان صفدر27 نومبر کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
پراسیکیوٹر نے عمران خان کی جلد ضمانت کی درخواست سننے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ فوجداری مقدمات میں جلد سماعت کی درخواست دائر نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور کرلی۔