باکو میں منعقدہ کاپ ٹونٹی نائن میں ترقی پزیر اور ترقی یافتہ ممالک میں کلائمیٹ فنانس پر اتفاق نہ ہوسکا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانفرنس کے آخری روز اتفاق رائے نہ ہونے پر مذاکرات مقررہ وقت کے بعد بھی جاری رہے۔ فائنل ڈرافٹ میں ترقی یافتہ ممالک نے ڈھائی سو ارب ڈالر سالانہ دینے پر رضامندی ظاہر کردی جبکہ ترقی پزیر ممالک نے تیرہ سو ارب ڈالر سالانہ کا مطالبہ کیا تھا۔
جزائر پر مشتمل ممالک کے گروپ کا کہنا ہے کہ ڈھائی سو ارب ڈالر سالانہ اونٹ کے منہ میں زیرہ جتنا ہے۔ فائنل ڈرافت میں چین سے اضافی فنڈنگ کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔