حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق صوبے میں دھرنے، ریلی، جلسوں، اسلحہ کی نمائش اور لیکر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان سے جاری اعلامیے کے مطابق پابندی کااطلاق 15 روز کیلئے ہوگا، اس عرصے کے دوران پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
حکام کے مطابق دفعہ 144 صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی۔