ماہ رنگ بلوچ کے خلاف کراچی کے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
قائد آباد پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ میں دہشت گردی اور اشتعال انگیزی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔ ایف آئی آر کے مطابق ماہ رنگ بلوچ دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کار ہے۔ جو بلوچستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ورغلا رہی ہے۔
ماہ رنگ بلوچ جلسوں اور ریلیوں کی آڑ میں دہشت گردوں کی نقل حرکت کرواتی ہے ۔ ایسے لوگ پڑوسی ملک اور دشمن عناصر سے رابطوں میں ہیں ۔ مدعی نے الزام لگایا کہ ماہ رنگ غیرملکی دشمنوں سے ٹارگٹ لے کر آتی ہیں اس کے بعد دہشت گردی بڑ جاتی ہے۔